بینظیر قتل انکوائری پر بات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری کے بعد ان سے رابطہ کرے گی۔ اقوام متحدہ کی ترجمان مشیل مونٹاس نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کے وزیر اعظم کو بتایا کہ اس تحقیقات کے لیے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریری درخواست کے بغیراقوام متحدہ ایسی کسی انکوائری کا حکم نہیں دے سکتی ۔ گفتگو کے بعد وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بان کی مون نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرپرسن آصف علی زرداری کی جانب سے انہیں تحقیقات کے لیے خط موصول ہوا تھا جس کا انہوں نے جواب دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ ان کی حکومت بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری کے بعد ان سے رابطہ کرے گی۔ اقوام متحدہ کی ترجمان نے کہا کہ درخواست وصول ہونے کے بعد اسے منظوری کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔ |
اسی بارے میں ’تمام پالیسی فیصلے پارلیمنٹ میں ہونگے‘26 March, 2008 | پاکستان امریکیوں کی ملاقاتیں جاری26 March, 2008 | پاکستان اعتماد کاووٹ ہفتےکو لیں گے26 March, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||