عید:سخت حفاظتی انتظام کی ہدایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزارت داخلہ نے ملک بھر میں سکیورٹی اداروں کو عید کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی تاکید کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ شدت پسند اس موقع پر دہشتگردی کی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی طرف سے بھی چاروں صوبوں، پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر اور شمالی علاقہ جات کی پولیس کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فوجی تنصیبات اور عوامی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیں۔ ادھر اسلام آباد پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ وفاقی دارالحکومت میں رہائش پذیر غیرملکی سفارت کاروں اور اہم شخصیات کی سکیورٹی سخت کر دیں۔ نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کے سربراہ جاوید اقبال چیمہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ایک خصوصی مانیٹرنگ سیل ملک بھر میں ہونے والے حفاظتی اقدامات کی نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس ضمن میں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں حفاظتی اقدامات سخت کردیں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں۔ | اسی بارے میں مرکزاور سرحد میں ایک ہی دن روزہ13 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||