امداد نہ ملنے پر متاثرین عدالت میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع قمبر شہداد کوٹ کے سیلاب زدگان نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امداد نہ ملنے پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی ہے۔ سیلاب زدگان کے نمائندہ سات افراد نے بدھ کو سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ بینچ میں پٹیشن دائر کی۔ پٹیشن میں انہوں نے سندھ کے ریلیف کمشنر اور سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، صوبہ سندھ کے چیف سیکرٹری اور ضلعی رابطہ افسر قمبر شہداد کوٹ سمیت متعدد افسران کو فریق بنایا ہے۔ سیلاب زدگان سکندر علی ابڑو، علی گوہر گاڈہی، محمد پناہ برڑو اور سوجھرو لاشاری سمیت سات افراد نے اپنی پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی ہے انہیں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ امداد نہیں ملی ہے۔انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ امداد کی تقسیم من پسند افراد میں کی جا رہی اور اصل مستحقین کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ قریباً دو ماہ قبل بارشوں اور بلوچستان سے آئے سیلابی پانی سے صوبہ سندھ کے دو اضلاع قمبر شہدادکوٹ اور دادو سب زیادہ متاثر ہوئے۔ حکومتی اندازے کے مطابق سینکڑوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی آبادی زیر آب آگئی۔ صدر مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے گذشتہ ماہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا اور صدر مشرف نے ہر ایک متاثرہ خاندان کے لیے پندرہ ہزار روپے امدادی رقم کا اعلان کیا تھا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کےلوگوں نے صدر کی جانب سے اعلان کردہ رقم نہ ملنے خلاف کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا مگر کوئی نتیجہ نہ نکل سکا جس پر سیلاب زدگان نے امدای رقوم کے حصول کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔ | اسی بارے میں سیلاب کے بعد اب وباء، 6 ہلاک02 August, 2007 | پاکستان بلوچستان: سیلاب اور ہلاکتیں10 August, 2007 | پاکستان بارش اور آسمانی بجلی سے 14 ہلاک13 August, 2007 | پاکستان کراچی میں بارش جاری، سات ہلاک22 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||