سندھ: مطلوب افراد کی فہرست جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں دہشتگردی کی وارداتوں اور اہم ملکی شخصیات پر حملے میں ملوث انتہائی مطلوب اکاون افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ اس فہرست میں پہلی مرتبہ ایک قوم پرست جماعت کے دو رہنماؤں کے نام بھی شامل کئے گئے ہیں۔ سندھ پولیس کے تحقیقاتی ادارے سی آئی ڈی نے یہ فہرست یا ریڈ بک جاری کی ہے، انتہائی مطلوب افراد کی اکثریت کا تعلق کالعدم جہادی اور مذہبی تنظیموں سے ہے جن پر صدر پرویز مشرف، وزیر اعظم شوکت عزیز اور کور کمانڈر کراچی اور امریکی سفارتخانہ پر حملے کے الزامات ہیں۔ فہرست میں قوم پرست جماعت جئے سندھ متحدہ محاذ کے دو رہنماؤں شفیع محمد اور خلیل احمد کے نام بھی شامل کئےگئے ہیں۔انہیں اندرون سندھ بم دھماکوں میں ملوث قرار دیا گیا ہے۔ ملزمان کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر ساڑہ تین کروڑ سے زائد رقم انعام رکھی گئی ہے۔ انتہائی افراد کی یہ فہرست قانون نافذ کرنے والے اور تحقیقاتی اداروں کو بھیجی گئی ہے۔ | اسی بارے میں 9 سال سے مطلوب، ہفتے میں گرفتار28 December, 2006 | پاکستان دہشت گردی کا اشتہاری گرفتار21 October, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||