کھیلوں کے اعلٰی حکام کی طلبی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیراعظم شوکت عزیز نے حالیہ ایشین گیمز میں پاکستانی دستے کی غیر تسلی بخش کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بائیس جنوری کو کھیلوں کے اعلی حکام کو طلب کرلیا ہے جن میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) سید عارف حسن بھی شامل ہیں۔ دسمبر میں قطر کے شہر دوحا میں ہونے والے پندرہویں ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور پاکستان کے حصے میں ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغے ہی آسکےتھے۔ اس مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم کھیلوں کے اعلی حکام سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاکہ مستقبل میں اچھے نتائج کے حصول کے لیے اقدامات کئے جاسکیں۔ اس ملاقات میں ایشین گیمز میں حصہ لینے والے پاکستانی دستے کے سربراہ ائرمارشل راشد کلیم اور کھیلوں کے وفاقی وزیر میاں شمیم حیدر بھی شریک ہونگے۔ سینٹ کی اسپورٹس سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی نے بھی بائیس روزہ ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس بلالیا ہے جس میں لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) عارف حسن شریک ہونگے۔ | اسی بارے میں ہاکی میں شکست پر ملا جلا ردعمل13 December, 2006 | کھیل ایشین گیمز: پاکستان کا سفر25 November, 2006 | کھیل ایشین گیمز سے زیادہ توقعات نہیں25 November, 2006 | کھیل انڈیا اول، سری لنکا دوم، پاکستان سوم21 August, 2006 | کھیل ایشین گیمز کی تیاریاں جاری31 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||