رضا گیلانی کی ضمانت منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے دو سال سے اسیر سابق سپیکر قومی اسمبلی یوسف رضا گیلانی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی انیس سو ترانوے سے چھیانوے کے دوران میں قومی اسمبلی کے سپیکر تھے۔ وہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی کو قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تین سو ملازمین غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کے الزام میں راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے ستمبر سنہ دو ہزار چار میں دس سال قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔ وہ اس مقدمہ میں دو سال سے قید ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ایک اور مقدمہ میں سنہ انیس سو ننانوے سے سنہ دو ہزار ایک تک قید رہے۔ اس سے پہلے لاہور ہائی کورٹ ہی یوسف رضا گیلانی کی سپیکر قومی اسمبلی کے طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا میں بھی ان کی ضمانت پر رہائی منظور کرچکا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ جمعہ (کل) تک رہا ہوجائیں گے۔ یوسف رضا گیلانی کا موقف ہے کہ ان پر پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر حکمران مسلم لیگ میں شامل ہونے کے لیئے دباؤ ڈالا جاتا رہا لیکن ان کے انکار پر انہیں احتساب کے مقدمات میں سزا دی گئی۔ | اسی بارے میں یوسف رضا کو دس سال سزا18 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||