دھماکے: ملک میں ہڑتال کی کال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں خودکش بم دھماکے اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی ہلاکت کے خلاف بدھ کے روز ملک میں ہڑتال ک کال دی گئی ہے۔ کراچی کی کاروباری تنظیموں نے بھی بدھ کو سوگ منانے کا اعلان کیا اور کاروبار بند رکھا جائیگا۔ سندھ حکومت کے ایک اعلامیے کے مطابق بدھ کے روز کراچی کے تمام تعلیمی مرکز بند رہیں گے۔ جماعت اہل سنت کے رہنما شاہ تراب الحق نے اعلان کیا ہے کہ اس سانحے کے خلاف تین روز تک سوگ بھی منایا جائیگا۔ کراچی میں منگل کی شب ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور واقعے کو حکومت کی نااہلی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اتنا بڑا اجتماع ہو رہا تھا تو حکومت کو اس کی حفاظت کے لیئے انتظامات کرنے چاہیے تھے۔ | اسی بارے میں عید میلاد: دھماکے میں کم از کم ستاون ہلاک11 April, 2006 | پاکستان ’کیمرے کے ساتھ تمہیں بھی توڑ دونگا‘11 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||