BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 03 January, 2006, 12:58 GMT 17:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایرانی گارڈز پاکستان میں نہیں‘

فائل فوٹو: ایرانی فوجی انیس سو اٹھانوے میں ایک مشق کے دوران
پاکستان نے کہا ہے کہ پاک ایران سرحد پر لاپتہ ہونے والے نو ایرانی بارڈر گارڈز پاکستان میں نہیں ہیں۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان رضا آصفی نے آج تہران میں کہا ہے کہ ایران کے جنوب مشرق میں لاپتہ ہوجانے والے بارڈر گارڈز پاکستان میں ہیں اور پاکستانی حکام سے ان کی رہائی کے لئے بات چیت جاری ہے۔

تاہم پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے بی بی سی کو بتایا کہ پاکستان نے ایران کے رابطہ کرنے پر اس معاملے کی تحقیقات کی ہیں مگر ابتدائی تحقیقات کے بعد اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ لاپتہ ہونے والے ایرانی گارڈز پاکستان لائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے نہایت قریبی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مل کر کام کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں اور ایرانی حکام سے ہر ممکن تعاون کیا جا رہا ہے۔

العربیہ ٹی وی چینل نے ایک پاکستانی شدت پسند گروپ جنداللہ کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ان ایرانی بارڈر گارڈز کو اس لئے اغوا کیا ہے تاکہ ایران کی جیلوں میں قید جنداللہ تنظیم کے سولہ ارکان کو رہا کروایا جائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد