ڈک چینی کا دورۂ مظفرآباد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نائب صدر ڈک چینی صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات اور مظفرآباد میں امریکہ کی مدد سے چلنے والے فیلڈ ہسپتال کے دورے کے بعد واپس امریکہ روانہ ہو گئے ہیں۔ صدر جنرل پرویز مشرف سے ایک گھنٹے سے زیادہ طویل ملاقات کے متعلق خورشید محمود قصوری نے صحافیوں کو بتایا کہ ملاقات میں کشمیر، افغانستان، ایف سولہ طیاروں کے حصول دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی خلاف جنگ سمیت تمام موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں رہنماوں کی بات چیت کی مزید تفصیلات تو نہیں بتائی البتہ اتنا کہا کہ بات چیت خاصی مثبت رہی۔ ڈک چینی نے صدرِ پاکستان سے ملاقات میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر اپنے ملکی کی حکومت اور عوام کی جانب سے افسوس ظاہر کیا۔ جبکہ صدر جنرل پرویز مشرف نے بروقت امریکی امداد اور بڑے ہیلی کاپٹر یعنی شنوک بھیجنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ڈک چینی نے صدر سے ملاقات کے بعد بعض زلزلہ زدہ علاقوں کا دورہ بھی کیا اور منگل کی شام گئے واپس روانہ ہوگئے۔ نائب امریکی صدر کی آمد اور روانگی کا شیڈول خفیہ رکھا گیا تھا۔ صحافیوں کو صبح ساڑھے سات بجے کے قریب ہوائی اڈے پر بلایا گیا لیکن ڈک چینی چار گھنٹے کی تاخیر سے پہنچے۔ انتہائی سخت سکیورٹی کے انتظامات میں امریکی نائب صدر خصوصی طیارے کے ذریعے چکلالہ ایئر بیس پر پہنچے جہاں وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے ان کا استقبال کیا۔ پہلے مال بردار امریکی فوجی طیارہ آیا جس میں بلٹ پروف گاڑی لائی گئی۔ جس کے بعد ایک اور طیارہ آیا جس میں امریکی نائب صدر کا حفاظتی عملہ اور ’سیکرٹ سروس، کے اہلکار آئے اور آخر میں ’ایئر فورس 2 ، آیا اور ڈک چینی اتر کر وہیں سے ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر ایوان صدر گئے۔ | اسی بارے میں ڈک چینی عراق کے دورے پر 18 December, 2005 | آس پاس ریڈکراس کی رسائی محدود: امریکہ09 December, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||