BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 June, 2005, 19:43 GMT 00:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں بیٹری موٹر سائیکل

موٹر سائیکل
پاکستان میں ایک کمپنی نے ’بیٹری، پر چلنے والی برقی موٹر سائیکل تیار کرلی ہے جو بہت جلد مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔

صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ’ایم ایس گروپ، کی جانب سے تیار کردہ اس موٹر سائیکل کا جمعرات کے روز سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر چودھری نوریز شکور نے افتتاح کیا ہے۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس برقی موٹر سائیکل میں بجلی سے چارج کرکے ایک بیٹری لگائی جاتی ہے جس کے بعد چالیس سے پچاس کلومیٹر تک سفر کیا جاسکتا ہے۔

اس موٹر سائیکل کے ساتھ ایک چارجر بھی ہے جس کے ذریعے بجلی پر بیٹری کو دوبارہ چارج کرکے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں خاصہ اضافہ ہوگیا ہے اور ان دنوں پینتالیس روپوں سے زیادہ قیمت میں فی لٹر پیٹرول فروخت ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر سے جب رابطہ کیا گیا تو ساہیوال سے فون پر انہوں نے بی بی سی سے کو بتایا کہ مہنگائی کے دور میں برقی موٹر سائیکل کے مارکیٹ میں آنے سے لوگوں کو بہتر اور سستی سفری سہولت میسر ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ چین میں اس طرح کی موٹرسائیکلیں کافی کامیاب ہوئی ہیں اور پاکستان میں بھی چین کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس موٹر سائیکل کی قیمت اٹھائیس ہزار روپے ہوگی۔

تاہم یہ تو وزیر نے بھی تسلیم کیا کہ طویل سفر کے لیے یہ موٹر سائیکل شاید کارآمد ثابت نہ ہوسکے۔ لیکن ان کے مطابق اضافی بیٹری کے ساتھ اسی سے ایک وقت میں سو کلومیٹر تک سفر کیا جاسکتا ہے۔

ان کے مطابق برقی موٹر سائیکل سے ماحول کی آلودگی بھی نہیں ہوگی اور یہ مارکیٹ میں جلد مقبول ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل پر دو افراد سوار ہوسکتے ہیں اور اس کی بیٹری ایک سال تک چلے گی اور اس کے بعد نئی بیٹری خریدنی ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد