سندھی گلوکار پر ڈکیتی کا الزام | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سندھ کے سینئیر گلوگار الہداد زرداری کو پولیس نے ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوابشاہ نے بدھ کے روز الہداد زرداری کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل نوابشاہ بھجوا دیا۔ چند ماہ قبل نوابشاہ ضلع کی قاضی احمد علاقے کی پولیس نے ریڈیو اور ٹی وی کے سینئیر گلوگار سمیت پانچ افراد کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا تھا- ان پر الزام ہے کہ انہوں نے دیگر چار افراد کے ساتھ مل کر نوابشاہ کے ایک گاؤں میں لوٹ مار کی تھی۔ تاہم سینئر گلوکار زرداری نے ڈکیتی کے الزامات کی تردید کی ہے- ان کا کہنا ہے کہ ان کا اپنی برادری کے بعض لوگوں کےساتھ ایک تنازع چل رہا ہے اور اسی پس منظر میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے الہداد زرداری نے سندھی اور سرائیکی میں کئی گانےگا کر بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ اپنے مخصوص انداز اور گانوں کے انتخاب کی وجہ سے اسی اور نوے کی دہائیوں میں سندھ میں ان کا شمار صف اول کے فنکاروں ہوتا رہا ہے۔ انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے لئے درجنوں گیت گائے- اس کے علاوہ سندھ میں ہونے والی مختلف موسیقی کی محفلوں اور شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی وہ خاصے مقبول رہے ہیں- الہداد زرداری کے گانوں کے درجنوں آڈیو البم بھی جاری ہو چکے ہیں- |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||