BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 01 March, 2005, 15:17 GMT 20:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کیپٹن حماد کا بیان قلمبند

سوئی
سوئی
لیڈی ڈاکٹر شازیہ خالد سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تفتیش کے لئےقائم ٹریبیونل نے آج کیپٹن حماد کا بیان قلمبند کیا ہے اور ناظم ڈیرہ بگٹی کو اپنا بیان قلمبند کرنے کے لئے پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

بلوچستا ن ہائی کورٹ کے جج جسٹس احمد خان لاشاری کی سربراہی میں قائم ٹریبیونل نے اب تک انیس افراد کے بیانات قلمبند کیے ہیں اور آئندہ چند روز میں ٹریبیونل اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دے گا۔ ٹریبیونل نے پندرہ روز کے اندر رپورٹ پیش کرنا تھی لیکن اطلاعات کے مطابق اس بارے میں لوگوں نے ثبوت پیش کرنے یہ عینی شاہدین نے عدم دلچسپی کی مظاہرہ کیا ہے۔

آج بلوچستان ہائی کورٹ میں کیپٹن حماد کو سخت حفاظتی انتظامات کے دوران لایا گیاجہاں انھوں نے اپنا بیان قلمبد کرایا ہے۔کیپٹن حماد پر الزام عائد ہے کہ وہ مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی میں ملوث رہے ہیں۔

یہاں یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ٹریبیونل نے ناظم ڈیرہ بگٹی کاظم بگٹی کو اپنا بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا ہے وہ کل یعنی بدھ یا جمعرات کے روز تک اپنا بیان قلمبند کرائیں گے جس کے بعد ٹریبیونل اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کر دے گا۔

یاد رہے کہ لیڈی ڈاکٹر شازیہ خالد نے کچھ روز پہلے شناخت پریڈ میں کسی ملزم کو شناخت نہیں کیا تھا۔ شناخت پریڈ میں گیارہ ملزمان کو پیش کیا گیا تھا جن میں کیپٹن حماد بھی شامل تھے۔ اس سے پہلے تیرہ ملزمان کا بشمول کیپٹن حمادڈی این اے ٹیسٹ کرایا گیا تھا لیکن وہ بھی حاصل کیے گئے نمونوں سے مماثلت نہیں رکھتا تھا۔

لیڈی ڈاکٹر شازیہ خالد نے زرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ جس وقت ان سے زیادتی کی گئی اس وقت ان کی آنکھوں پر پٹی بندھی تھی اور انھوں نے کسی کو دیکھا نہیں ہے تاہم وہ آواز سے پہچان سکتی ہیں شناخت پریڈ کے دوران شازیہ خالد کو ملزمان کے آوازیں بھی سنائی گئی تھیں لیکن بقول انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان چوہدری یعقوب شازیہ خالد ملزم کو شناخت نہیں کر پائیں۔

سوئی کیسسوئی کیس
’ڈاکٹرشازیہ، انجیکشن دے کر بیان لیا گیا‘
بلوچستانبلوچستان خبروں میں
بلوچستان میں کشیدگی پر خصوصی ضمیہ
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد