بی بی سی اردو آپ کی دہلیز پر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بی بی سی اردو پاکستان میں اپنے سامعین سے براہ راست ملنے اور ان کی رائے جاننے کے لیے ایک ملک گیر رابطہ مہم شروع کر رہی ہے۔ مارچ میں جاری رہنے والی اس مہم ’بی بی سی سنگت۔۔۔ کہیں آپ سنیں ہم‘ کے دوران بی بی سی اردو کی ٹیمیں حیدرآباد، خیرپور، بہاولپور، فیصل آباد، چکوال، گلگت، مظفرآباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور گوادر میں آپ کی دہلیز پر آئیں گے اور آپ سے باتیں کریں گے ان موضوعات پر جو آپ کے نزدیک اہم ہیں۔ ایک عرصے سے آپ کے کان جن آوازوں سے بی بی سی اردو سروس کی نشریات کے توسط سے آشنا ہیں اور جن کی پہچان ان کی آواز ہے وہ لوگ اس مہم کے دوران آپ کے علاقے اور آپ کے دروازے پر آئیں گے۔ بی بی سی ارود کے مختلف پروگرامز میں وہ آپ کے میزبان رہتے ہیں اب باری آپ کی ہے کہ انہیں اپنے قصبے اور گاؤں میں مہمان بنائیں۔ بی بی سی اردو کی نشریات روزانہ دن میں تین بار پیش کی جاتی ہیں۔
اس کی پہچان اور مرکزی پروگرام سیربین پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق روزانہ رات کے آٹھ بجے نشر کیا جاتا ہے۔ ایک گھنٹہ دورانیہ کا یہ پروگرام خبروں اور حالات حاضرہ پر مبنی ہوتا ہے۔ جنوبی ایشیا میں صبح جلدی جاگنے والوں کو دنیا بھر میں رونما ہونے والے پچھلی رات کے واقعات اور شروع ہونے والے دن کے امکانات سے باخبر رکھنے کے لیے تیس منٹ دورانیہ کا جہاں نما صبح کے ساڑھے چھ بجے نشر کیا جاتا ہے۔ رات کے ساڑھے دس بجے دن بھر کی اہم خبروں اور واقعات کی رپورٹوں پر مبنی آدھے گھنٹے کا پروگرام شب نامہ نشر کیا جاتا۔ ہے۔
اس کے علاوہ سپورٹس، سائنس اور معیشت پر ہفتہ وار میگزین فیچرز بھی بی بی سی اردو کی نشریات کا خاصہ ہیں۔ مزید تفصیلات کے لیے سنتے رہیے ہمارے پروگرام اور دیکھتے رہیے ہماری ویب سائٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||