BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 December, 2004, 14:14 GMT 19:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پٹرول کی قیمت بڑھانا مجبوری تھی‘

گاڑیاں
بدھ کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا گیا
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں متعلقہ وزارت کے سیکریٹری احمد وقار نے کہا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چھ ماہ کے دوران قیمتوں میں مسلسل اضافے کے رجحان کی وجہ سے حکومت نے تینتیس ارب روپوں کا بوجھ برداشت کیا لیکن اب صورتحال قابو سے باہر ہوگئی۔

انہوں نے یہ بات جنوبی ایشیا کے ممالک کے تعاون کی تنظیم’سارک‘ کے توانائی کے بارے میں ورکنگ گروپ کے اجلاس کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

پاکستان میں بدھ کے روز پیٹرول کی قیمت فی لٹر ڈھائی روپے سے بھی زیادہ جبکہ ڈیڑھ روپیا فی لٹر مٹی کے تیل اور ایک روپیا چھتیس پیسہ فی لٹر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جسے ایک وقت میں بہت بڑا اضافہ کہا جارہا ہے۔

 پاکستان میں بدھ کے روز پیٹرول کی قیمت فی لٹر ڈھائی روپے سے بھی زیادہ جبکہ ڈیڑھ روپیا فی لٹر مٹی کے تیل اور ایک روپیا چھتیس پیسہ فی لٹر ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے کافی کوشش کی کہ غریب عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے اور یہ ہی وجہ ہے کہ چھ ماہ میں تینتیس ارب روپوں کا بوجھ حکومت نے برداشت کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جب سے حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو’ڈی رگولرائیز، کیا ہے اس وقت سے نجی کمپنیاں ہر پندرہ دن میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتوں کو کم زیادہ کرتی ہیں۔

احمد وقار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چھ ماہ سے ہونے والے اضافے کے دوران حکومت نے بوجھ عوام پر پڑنے نہیں دیا۔ اب جب عالمی مارکیٹ میں فی بیرل قیمی پچاس ڈالر کی تاریخی حد کو پہنچی تو اس کا اثر ظاہر ہے کہ مارکیٹ پر پڑنا ہے۔

سارک کے توانائی کے متعلق ورکنگ گروپ کا دو روزہ اجلاس جمعہ کو بھی جاری رہے گا جس میں رکن ممالک کے درمیان اس شعبے میں تعاون بڑھانے اور ایک دوسرے کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنے کی مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد