BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 December, 2004, 12:16 GMT 17:16 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کینسر کا مفت علاج بھارت میں

نور فاطمہ جو بنگلور میں علاج کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی علامت بن گئی
نور فاطمہ جو بنگلور میں علاج کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کی علامت بن گئی
کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا پاکستانیوں کو بھارت میں مفت علاج کی پیشکش کی گئی ہے۔ یہ پیشکش پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی ڈاکٹروں کے وفد میں شامل ڈاکٹر تیجندر سنگھ نے کی ہے۔

لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر تیجندر سنگھ نے کہا ہے کہ لدھیانہ کی موہن دائی کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کے بورڈ نے اپنے ہسپتال میں کینسر میں مبتلا پاکستانی مریضوں کے مفت علاج کی منظوری دی ہے جس کے بعد وہ یہ پیشکش کررہے ہیں کہ ایسے بیس مریضوں کا بھارت میں علاج کرایا جائے گا جو اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔

ڈاکٹر تیجندر سنگھ نے کہا کہ وہ امن وآشتی کا پیغام لے کر پاکستان آئے ہیں اور ان کی یہ پیشکش دراصل اس پیغام کو عام کرنے کے سلسلے کا عملی قدم ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت میں سرطان کے علاج کی بہتر سہولتیں موجود ہیں۔

پاکستان میں نجی شعبے میں عمران خان شوکت خانم اسپتال کے ذریعے دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں لیکن انہیں وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے لیے وہ فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم چلاتے رہتے ہیں۔ بھارتی ادارکار عامر خان کی پاکستان آمد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

بھارت سے آئے ہوئے ڈاکٹروں نے اپنے پاکستانی میزبانوں کے ساتھ یہ آواز بلند کی ہے کہ دونوں ممالک ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ ختم کرکے اپنے بجٹ کا بڑا حصہ عوام کی بھلائی پر خرچ کریں جو اس وقت زیادہ تر دفاع پر خرچ ہورہا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد