دل کا آپریشن: مصیب اکبر مسکرانے لگا ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کا ایک ساڑھے تین ماہ کا شیر خوار بچہ دلی میں دل کا کامیاب آپریشن کے بعد آج دوستی بس کے ذریعے واپس لاہور پہنچا تو اس کی ماں نے کہا کہ اب یہ مسکرانے لگا ہے۔ شیر خوار بچہ مصیب اکبر کا باپ اکبر بٹ اور ماں ثومیہ بٹ اس کے ہمراہ تھے۔ ماں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کامیاب ہوا ہے اور ہم بڑے خوش ہیں۔ مصیب کا دلی کے اسکارٹس انسٹی ٹیوٹ میں دل کے چیمبر کا آپریشن ہوا جس کے لیے خاندان انتیس مئی کو دلی گیا تھا۔ مصیب کے باپ اکبر بٹ نے کہا کہ ہندوستان کی حکومت نے تمام اخراجات برداشت کیے اور جب وہ دلی پہنچے تو ایک ایمبولینس انھیں لینے آئی تھی اور واپسی پر سرکای گاڑی انہیں بس اسٹیشن تک چھوڑ کر گئی۔ مصیب کے ہسپتال اور ادویات کے تمام اخراجات ہندوستانی حکومت نے برداشت کیے اور اس کے ماں باپ کو ہوٹل میں ٹھہرایا گیا۔ مصیب کے ماں باپ نے کہا کہ وہ ہندوستانی حکومت کا اور اسکارٹس ہسپتال کے ڈاکٹروں کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ جن ڈاکٹروں نے مصیب کے دل کا آپریشن کیا ان میں ایس کے ملہوترا اور کرشنا آئیر شامل تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||