کھٹمنڈو کی پرواز منسوخ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان انٹرنیشنل ایر لائنز نے نیپال کے لئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر دی ہیں اور نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اپنا دفتر بند کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ کھٹمنڈو میں پی آیی اے کے بُکنگ آفس کو جلا دینے کے بعد کیا گیا۔ کھٹمنڈو میں بدھ کو عراق میں قتل ہونے والے بارہ نیپالیوں کے واقعے کے خلاف شدید مظاہرے ہوئے جس میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی اور پی آئی اے کا بُکنگ آفس بھی جلا دیا گیا۔ پی آئی اے کے پبلک ریلیشنز آفیسر بشیر احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ پی آئی اے کا بارہ رکنی عملہ محفوظ ہے کیونکہ ہنگاموں سے پہلے ہی دفتر کو بند کر گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 268 جو کل کھٹمنڈو جانی تھی اب نہیں جائے گی۔ تاہم انھوں نے کہا کہ اگر کھٹمنڈو میں اتوار تک کرفیو اٹھا لیا گیا تو پی آئی اے کی پرواز پیر کے روز روانہ ہو گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||