ہتک عزت بِل اب سینٹ میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد ہتک عزت بِل اب سینٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بِل کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا مقصد لوگوں پر بے جا الزامات لگانے کے رجحان کا خاتمہ ہے۔ ایم ایم اے کے لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا تھا بِل کو منظوری سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل میں بھیجا جانا چاہیے۔ اس کے علاوہ حزب اختلاف نے کہا تھا کہ اِس بِل کا زیادہ اثر صحافت کے پیشے سے وابستہ افراد پر پڑے گا اور اس کا مقصد حکومت پر تنقید کا راستہ بند کرنا ہے۔ حکومت نے ان اعتراضات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ بِل پر سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے بحث ہو چکی ہے۔ بِل کی منظوری کے بعد ہتک عزت کے مقدمات دیوانی کی بجائے فوجداری قانون کے تحت سنے جا سکیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||