کوئٹہ میں پانچ بم دھماکے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آج جشن آزادی کے روز کوئٹہ میں پانچ بم دھماکے ہوئے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔اس کے علاوہ پولیس نے ایک راکٹ ناکارہ بنا دیا ہے۔ دو دھماکے کلی ابراہیم زئی اور ایک دھماکہ کلی ترخہ میں ہوا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ دو بم نالی میں اور ایک کچرہ دان میں پڑا ہوا تھا۔ چوتھا دھماکہ اندروں شہر پٹیل باغ کے قریب ہوا ہے اور پانچوان دھماکہ الگیلانی روڈ پر ہوا ہے۔ دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے۔ ان دھماکوں سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پرویز بھٹی نے کہا ہے کہ یہ دیسی ساخت کے بم تھے جن کے ساتھ ٹائمر لگے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا ہے کہ چونکہ آج جشن آزادی ہے اور بازاروں میں لوگوں کا ہجوم ہے اس لیے ان دھماکوں کا مقصد لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے ایک ہی شخص موٹر سائکل پر سوار ہے اور وہ یہ بم نصب کرتا جا رہا ہے جس کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حفاظتی انتظامات بہتر کیے جا رہے ہیں۔ شہر میں سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار موجود ہوں گے جو مشکوک افراد پر نظر رکھیں گے اس کے علاوہ اہم شاہراہوں سے ہٹ کر گلیوں میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہے اور لوگوں کے ہاتھوں میں تھیلے اور ڈبوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ کوئٹہ اور قریبی علاقوں میں حالیہ دھماکوں میں ملوث افراد تھیلیوں اور شاپنگ بیگ میں بم لاتے ہیں پیشاب کے بہانے بیٹھ کر وہاں بم نصب کر دیتے ہیں۔ یاد رہے آج صبح پولیس نے ایک راکٹ ناکارہ بنا دیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ رات کوئٹہ شہر میں دو دھماکے ہوئے تھے۔ ان دھماکوں سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ان دیسی ساخت کے بموں کی آواز گونجدار ہوتی ہے لیکن یہ زیادہ نقصان دہ نہیں ہوتے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||