BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 August, 2004, 09:40 GMT 14:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کتے نے مالک کو کاٹا اور مر گیا

کتا
کتے کے کاٹے سے چودہ ٹیکے لگوانے پڑتے ہیں
پاکستان کے صوبہ سرحد کے جنوب میں واقع شہر ہنگومیں ایک پالتو کتے نے پاگل ہوکر اپنے ہی گھر کے آٹھ افراد کو کاٹ لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کاٹنے کے بعد کتا خود بھی مرگیا۔ متاثرین میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔

گھر کے مالک میر رحمٰن نے بی بی سی کو بتاتا کہ چند دن پہلے ان کا گھریلو کتے نے بچوں سے کھیلتے اچانک کاٹنا شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے انھیں یہ شک نہیں گزرا کہ کتا باؤلہ ہوگیا ہے کیونکہ ایک تو گھریلو کتا تھا اور دوسری بات یہ ہے کہ جن افراد کو کاٹا تھا ان سب کو معمولی خراشیں آئی تھیں۔ تاھم بعد میں وہ ایک ڈاکٹر سے ملا جس نے اسے مشورہ دیا کہ وہ کتے کو باندھ لے اگر دس دن کے اندر وہ مرگیا تو سمجھ لو پاگل تھا۔

انہوں نے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق کتے کو باندھا اورتین دن کے بعد وہ مرگیا جس کے بعد اسے یقین ہوگیا کہ کتا پاگل تھا۔اڑتیس سالہ میر رحمٰن کا کہنا ہے کہ جو افراد اس واقعے میں متاثر ہوئے ان میں سات بچے اور وہ خود بھی شامل ہیں۔

گھر کے مالک نے بتایا کہ باؤلے کتے کے ویکسین بہت مہنگے ہیں اور ایک فرد کا مکمل کورس تقربناً تین ہزار روپے میں آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو مجبوری ہے سب کو ویکسین لگوانا ہوگا۔

کوہاٹ میں ایک مقامی ڈاکٹر محمد سعید اورکزئی نے اس سلسلے میں بتایا کہ کتا پاگل ہونے کے بعد خود بھی ریبیز کہلانے والے جراثیم کا شکار ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عموماً گرمیوں میں کتے پاگل ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات سردیوں میں بھی اس قسم کے کیسز آجاتے ہیں۔ ڈاکٹر سعید کا کہنا تھا کہ باؤلے کتے کی نشانی یہ ہے اور یہ ایک ٹیسٹ بھی ہے کہ پاگل ہونے کے بعد دس دن کے اندر وہ خود بھی مر جاتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر چالیس دن کے اندر متاثرہ شخص کو ویکیسین نہیں لگائی گئی تو اس کا زندہ رہنامشکل ہوجاتا ہے اور مریض کو ہائیڈرو فوبیا اور ایرو فوبیا جسے امراض لاحق ہوجاتے ہیں جس میں وہ پانی اور ہوا سے خوف محسوس کرتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد