BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 August, 2004, 00:53 GMT 05:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’امریکی الرٹ کا ہم سے کوئی تعلق نہیں‘
فیصل صالح
فیصل صالح حیات کے مطابق القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں دومزید افراد کو گرفتار کیا گیا ہے
پاکستان کے وزیر داخلہ فیصل صالح حیات کے مطابق امریکی الرٹ کا پاکستان سے حاصل ہونے والی معلومات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بی بی سی اردو سروس سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہنگامی حالات کا اعلان بش انتظامیہ کی اپنی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

مسٹر فیصل صالح حیات نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف قائم عالمی اتحاد کا حصہ ہے اور وہ امریکہ سمیت اپنے دیگر اتحادیوں سے خفیہ معلومات کا تبادلہ کرتا رہتا ہے۔

لیکن ساتھ ہی انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کا امریکہ میں ہونے والی تازہ ترین الرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

’یہ امریکی حکومت کی اپنی حکمت عملی کا حصہ ہے جس پر وہ عمل درآمد کرتا رہتا ہے۔‘

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے اپنی تازہ کارروائی میں احمد خلفان کے علاوہ القاعدہ کے دو اور سرکردہ کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے ان میں سے ایک ایسا ہے جس کے سر کی قیمت امریکہ نے کئی ملین ڈالر مقرر کر رکھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر جو معلومات حاصل ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ دونوں اشخاص افریقی نژاد ہیں جو کچھ عرصے سے پاکستان میں قیام پذیر تھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ہونے والے القاعدہ کے اراکین سے خاصی اہمیت کی حامل معلومات ملی ہے جس بنا پر صوبہ پنجاب کے بعض شہروں میں کارروائی ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد