عدنان عادل بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور |  |
 |  عطااللہ عیسیٰ خیلوی پاکستان کے ایک مقبول لوک فنکار ہیں |
سرائیکی اور پنجابی کے گلوکار اور لوک فنکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی وفاقی وزارت بہبود آبادی سے ایک معاہدے کے تحت ملک بھر میں خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کی مہم چلائیں گے اور اس مقصد کے لیے اردو میں تیار کیاگیا گانا گا کر شو منعقد کریں گے۔ آج اس مہم کی پہلی تقریب اسلام آباد کی نیشنل لائبریری میں ہوئی جہاں عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے تیار کیا گیا خصوصی نغمہ گا کر سنایا۔ جس کے بعد بہبود آبادی کا یہ کارواں چکوال کے لیے روانہ ہوا جسے قائم مقام صدر مملکت محمد میاں سومرو نے رخصت کیا۔ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی چکوال کے بعد تلہ گنگ، کلور کوٹ، عیسیٰ خیل اور کندیاں اور پھر دوسرے صوبوں کے مختلف حصوں میں جا کر بہبود آبادی کا نغمہ سناییں گے تاکہ لوگوں میں خاندانی منصوبہ بندی کا شعور بیدار کیا جاسکے۔ ان کا وفاقی وزارت برائے بہبود آبادی کے ساتھ دو سال کامعاہدہ ہوا ہے۔ |