BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 July, 2004, 15:34 GMT 20:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گرفتاریوں پر مدارس کے طلباء کا مظاہرہ

مدرسہ
پچھلے ایک ہفتے میں مدارس سے بہت سے غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے
بدھ کو لاہور اور فیصل آباد کے دینی مدارس کے طالب علموں کی گرفتاریوں پر مدارس کے طلباء نے لاہور پریس کلب کے باہر ایک مظاہرہ کیا اور ان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرے کا اہتمام مدارس کے طلباء کی تنظیم جمعیت طلبہ عربیہ نے کیا تھا جس کے لاہور کے صدر انعام الحق نے کہا ہے کہ ہمارے مدارس سے ایک سو ستر طالب علموں کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے زیادہ تر کا تعلق درس و تدریس سے ہے اور جو غیر نصابی سرگرمیوں میں ملوث نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر گرفتار ہونے والے غیر ملکی تھے تب بھی کیا انہیں پاکستان میں رہنے کا حق نہیں؟ اور اگر نہیں تو حکومت انہیں مہلت دیتی کہ وہ واپس چلے جائیں یا ویزا حاصل کریں۔

انعام الحق نے بی بی سی کو بتایا کہ گرفتار شدگان میں صرف غیرملکی ہی نہیں بلکہ پاکستانی طالب علم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ گرفتاریاں فیصل آباد کے جامعہ سلفیہ سے کی گئی ہیں اور وہاں کے ایک استاد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انعام الحق نے کہا کہ یہ گرفتاریاں مدارس میں بے جا حکومتی مداخلت ہیں۔

یہ مظاہرہ لاہور پولیس نے اس تصدیق کے بعد کیا گیا ہے کہ اس نے پچھلے ایک ہفتے میں بہت سے غیرملکیوں کو شہر سے گرفتار کیا ہے اور ان سے حراست میں تفتیش کی جارہی ہے۔

تاہم پولیس نے یہ نہیں بتایا تھا کہ ان لوگوں کو مدرسوں سے گرفتار کیوں کیا گیا تھا۔

لاہور پولیس کے سربراہ طارق سلیم ڈوگر کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاریاں ان اطلاعات کے بعد کی گئیں تھیں کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندے جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

گرفتار کیے جانے والے زیادہ تر افغان باشندے ہیں اور کچھ کا تعلق عرب اور افریقہ کے ملکوں سے ہے۔ یہ گرفتایاں پولیس، وفاقی تحقیاتی ادارہ ایف آئی اے اور منشیات کی روک تھام کے ادارہ اے این ایف نے مل کر کیں۔

ان گرفتار کیے جانے والوں کو غیرملکیوں کے لیے ’فارن ایکٹ‘ کے قانون کے تحت پکڑا گیا ہے اور بعض کو کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا۔

ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس کو تمام غیرملکی باشندوں کی رجسٹریشن کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس مختلف علاقوں میں پراپرٹی ڈیلروں سے رابطہ کرکے ان سے کہے گی کہ غیرملکیوں کو رجسٹریشن کے بغیر مکان کرائے پر نہ دلوائیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد