BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 25 June, 2004, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محنت کش بچے 33لاکھ سے زائد

بچے
پاکستانی قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ محنت مزدوری کرنے والے بچوں کے بارے میں تازہ ترین اعداد شمار نہیں ہیں
پاکستانی قومی اسمبلی کی بتایا گیا ہے کہ ملک میں محنت مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد تینتیس لاکھ سی تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستانی قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ ملک میں چھتیس لاکھ نوے ہزار افراد بے روزگار ہیں اور حکومت کا دعویٰ ہے کہ بے روزگاری ختم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی کے سوال پر وزیر محنت و افرادی قوت نے تحریری جواب میں بتایا کہ مالی سال دو ہزار ایک اور دو میں ہونے والے ایک سرکاری سروے کے مطابق کل لیبر فورس کا 8.27 فیصد یا 3.69 ملین افراد بے روزگار تھے۔

وزیر کے مطابق جنوری سن دو ہزار چار میں ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی کل آبادی پندرہ کروڑ پانچ لاکھ نوے ہزار ہوچکی ہے ۔

بے روزگاری ختم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے جواب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے شروع ہونے والے مالی سال میں دو سو دو ارب روپے کی لاگت سے متعدد ایسے منصوبے شروع کیے جائیں گے جس سے دس لاکھ افراد کو روزگار مل سکے گا۔

کام کے قابل افراد کو مختلف نوعیت کی فنی تربیت بھی دی جائے گی تاکہ ہنر مند افرادی قوت پیدا کی جا سکے۔ جبکہ ’ ایس ایم ای بینک، خوشحالی بینک اور زرعی ترقیاتی بینک، خود روزگاری یا سیلف ایمپلائمنٹ کے لئے آسان شرائط پر قرضے بھی جاری کر رہے ہیں۔

پاکستان میں مشقت کرنے والے بچوں یا چائلڈ لیبررز کی تعداد کے بارے میں عبدالستار افغانی کے سوال پر ایوان کو بتایا گیا کہ اس ضمن میں تازہ اعداد و شمار موجود نہیں ہیں ۔ تاہم محنت و افرادی قوت کے وزیر کے بقول انیس سو چھیانوے میں کیے گئے سروے کے مطابق ملک میں محنت کش بچوں کی تعداد تینتیس لاکھ تیرہ ہزار تھی۔

مرتضیٰ ستی کے ایک اور سوال کے جواب میں کابینہ ڈویزن کے انچارج وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کسی صوبے کی بھی سرحدیں تبدیل کرنے کا معاملہ زیر غور نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد