خارجہ پالیسی کی’ کامیابی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیرِ اطلاعات شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکہ کا پاکستان کو سب سے اہم غیر نیٹو اتحادی کا درجہ دینا صدر مشرف کی خارجہ پالیسی کی ایک بڑی کامیابی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ صدر بش کی طرف سے کیے جانے والے اعلان سے دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔ بطور ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کے پاکستان امریکہ کا دفاعی کا ساز و سامان استعمال کر سکے گا جس میں افژودہ یورنیم بھی شامل ہے۔ اس طرح کا پہلا اعلان امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے مارچ میں پاکستان کے اپنے دورے کے دوران کیا تھا ۔ یہ ایک طرح کا تحفہ ہے۔ یا یوں کہیئے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون کے لئے امریکہ کے شکریہ کہنے کا ایک طریقہ۔ پاکستان اب ان ممالک کے چھوٹے سے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جو امریکہ کے غیر نیٹو اتحادی ہیں۔ پاکستان امریکہ کا اتحادی ستمبر 2001 کے بعد بن گیا تھا جب امریکہ نے پاکستان پر سے 1998 سے جاری اقتصادی پابندیاں اٹھا لی تھیں۔ یہ پابندیاں پاکستان کے جوہری دھماکے کرنے کے بعد لگائی گئی تھیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||