BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 May, 2004, 08:29 GMT 13:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لڑکی کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ

News image
مظاہرے میں ارکان اسمبلی نے بھی حصہ لیا
صوبہ سرحد میں حقوقِ انسانی کی تنظیموں کے کارکنوں نے سنیچر کو صوبائی دارالحکومت پشاور میں نوشہرہ کے اس واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ایک پندرہ سالہ لڑکی کی سرعام بے عزتی کی گئی تھی۔

مختلف غیرسرکاری تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم جائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام اس مظاہرے میں سرحد اسمبلی کی خواتین اراکین کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

مظاہرین نے جن میں اکثریت خواتین کی تھی بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کو تحفظ فراہم کرنے اور عورتوں کی بے حرمتی کو ایک شرمناک فعل قرار دیا گیا تھا۔

اس موقعہ پر اپنے خطاب میں مقررین نے عورتوں کی بے حرمتی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے نائب صدر حاجی محمد عدیل نے کہا کہ قدامت پسند معاشرہ ہونے کی وجہ سے بہت سی خواتین کی بےعزتی کے واقعات سامنے ہی نہیں آتے۔ انہوں نے کہا اس اس کے باوجود اب تک سرحد میں عورتوں کے خلاف تشدد یا زیادتی کے تقریباً چالیس مقدمات کا اندراج پولیس کرچکی ہے۔

گزشتہ روز پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس میاں شاکر اللہ جان نے نوشہرہ کی پندرہ سالہ رافعہ کی بے عزتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ کو تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

دوسری جانب سرحد پولیس کے سربراہ رفعت پاشا نے بھی گزشتہ روز نوشہرہ کا دورہ کیا اور اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

البتہ ابھی اس واقعہ کی تحقیقات میں مزید کسی پیش رفت کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ پولیس ایف آئی آر میں نامزد چھ میں سے صرف ایک ہی کو گرفتار کر سکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد