BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 20 April, 2004, 00:30 GMT 05:30 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’زرداری بیرون ملک نہیں جاسکتے‘

زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری بیمار ہیں اور فی الحال بیرون ملک نہیں جاسکتے اور اگر انہیں زبردستی بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی گئی تو یہ ناصرف ایک اغواہوگا بلکہ یورپ کے انسانی حقوق کے چارٹر اور پاکستان کے ان قوانین کی خلاف ورزی ہوگی جن کے مطابق قیدی کے طبی معاملات کے حق کو تسلیم کیاگیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے یہ بیان آصف علی زرداری کو سوئٹزرلینڈ بھجوائے جانے کی حکومتی اجازت کے اعلان کے بعد رات گئے جاری کیا۔ ترجمان کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سوئس عدالت کو اس بات سے آگاہ کریں کہ آصف علی زرداری فی الحال سفر کے قابل نہیں ہیں اور ان حالات میں وہ سوئٹزرلینڈ نہیں جاسکتے۔

ترجمان نے کہا کہ آصف علی زرداری پہلے ہی زیر علاج ہیں اور میڈیکل بورڈ دو بار ان کی معائنہ کرنے کے بعد انہیں آٹھ ہفتہ کے آرام کا مشورہ دے چکا ہے جس کی بنیاد پر عدالت نے ان کے مقدمات کی سماعت بھی ملتوی کر رکھی ہے کیونکہ اس سے قبل مخلف مقدمات کی سماعت کے لیے آصف علی زرداری کو اوپر تلے کراچی لاہور اور اسلام آباد کے سفر کرنے پڑے تھے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی حکام اس بات سے آگاہ تھے کہ آصف علی زرداری اس وقت سفر کرنے کے قابل نہیں ہیں اسی لیے انہوں نے جان بوجھ کر اس موقع پر انہیں بیرون ملک بھجوانے کی پیشکش کر دی ہے۔

ترجمان نے الزام لگایا کہ پاکستان ٹیلی ویژن کے ذریعے حکومت نے یہ جھوٹا تاثر دینے کی کوشش کی کہ شاید انہیں رہا کیا جا رہا ہے ۔حالانکہ ایسا نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ ٹی وی پر اس اعلان کے بعد حکومتی نمائندوں نے جیل میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور انہیں مطلع کیا کہ حکام انہیں پاکستان کی جیل سے سوئٹزر لینڈ کی جیل میں منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد