 |  کئی سال معطل رہنے کے بعداس سروس کوپچھلے برس بحال کیا گیا ہے۔ |
ہندوستان میں حکام نے دہلی اور لاہور کے درمیان چلنے والی بس سروس میں مزید دو بسیں شامل کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ ہندوستان کی وزارتِ خارجہ امور کے اس فیصلے کے بعد اس روٹ پر بسوں کی آمدورفت میں دوگنا اضافہ ہوجائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان بس سروس کا آغاز سن انیس سو ننانوے میں ہوا تھا لیکن سن دو ہزار ایک میں ہندوستان کی پارلیمینٹ پر حملے کے بعد اسی معطل کر دیا گیا تھا اور پھر پچھلے سال دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کی ایک کوشش کے طور پر اس سروس کو بحال کر دیا گیا تھا۔ |