BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چاغی ماڈل بھی راکھ ہوگیا

قائد مزار
ایک ایسے وقت جب پاکستان ایک بین الاقوامی ایٹمی تنازعہ کا مرکزی کردار بنا ہوا ہے کراچی کے مرکزی کاروباری علاقے میں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کی ایک یادگار کو پراسرار طور پر جلا کر راکھ کر دینے کے واقعہ نے سنسنی پھیلا دی ہے۔

باغِ قائداعظم کےوسط میں فایبر گلاس اور دھات سے بنے چاغی پہاڑ کے اس ماڈل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں کے پہنچنے سے قبل ہیں یہ یادفار تباہ ہو گئی۔

آتش زنی کی اس واردات کو بعض حلقے پاکستان کی ایٹمی پالیسی کی مخالفت کا ایک مظاہرہ قرار دے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے اسباب یا اس کے ملزمان کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یہ یادگار انیس سو ننانوے میں پاکستان کی ایٹمی دھماکوں کی پہلی سالگرہ پر کالعدم بلدیہ کراچی نے تعمیر کی تھی۔ فائبر گلاس سے بنا چاغی پہاڑ کا یہ ماڈل لوہے کے ستونوں پر نصب کیا گیا تھا۔

اس یادگار کا افتتاح اس وقت کے گورنر سندھ معین الدین حیدر نے ایک بہت بڑی تقریب میں کیا تھا۔ پاکستان ایٹمی دھماکوں کی ایسی یادگار دیگر صوبائی دارالحکومتوں میں بھی تعمیر کی گئی تھیں۔

شہری حکومت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس یادگار میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ نہیں لگی کیونکہ ایک سال پہلے اس یادگار کو بجلی کی فراہمی منقطع کر دی گئی تھی۔

دوسری طرف کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کا کہنا ہے کہ یادگار کو بجلی کی فراہمی منقطع نہیں کی گئی تھی۔ تاہم یادگار کی اندرونی وائرنگ باغِ قائد اعظم کی انتظامیہ کی ذمہ داری تھی۔

باغ قائد اعظم جہاں پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو یہ یادگار نذر آتش ہوئی، امن واماں قائم کرنے والے ادارے پاکستان رینجرز کی ایک مرکزی عمارت کے بالکل سامنے واقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد