BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2004, 00:41 GMT 05:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سفارتی عملہ: تعداد میں اضافے پر اتفاق
رابطوں کی بحالی
دونوں ممالک کے درمیان رابطے بحال ہو رہے ہیں

پاکستان اور ہندوستان نے دونوں ممالک میں اپنے اپنے سفارتی عملے کی تعداد میں اضافے پر اتفاق کر لیا ہے۔

ہندوستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نوتیج سرنا نے دلی میں ایک بیان میں کہا کہ عملے میں اضافے کے ساتھ دونوں ممالک اس بات پر بھی راضی ہو گئے ہیں کہ سفارکاروں کے سفر پر لگائی گئی پابندیوں کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بحالی کے اقدامات کے طور پر اب سفارتی عملے کی تعداد پچپن سے پچہتر کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو نئی بس سروس شروع کرنے پر بھی رضامندی کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک کو پاکستان اور ہندوستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے درمیان لائن آف کنٹرول کے آر پار شروع کیا جائے گا۔

تاہم بس سروس کے متعلق تکنیکی مذاکرات کی تاریخ کا ابھی تعین نہیں کیا گیا۔

آج سے دونوں ملکوں کے درمیان ریل گاڑی کے رابطے بحال ہو جائیں گے اور سمجھوتہ ایکسپریس لاہور اور امرتسر کے درمیان دوبارہ چلنا شروع ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ یہ فیصلے گزشتہ ہفتے ہونے والے کامیاب معاہدے کے بعد کیے گئے ہیں جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دونوں ممالک باہمی امور کے مسائل پر، جن میں کشمیر کا مسئلہ بھی شامل ہے، باقاعدہ رسمی مذاکرات شروع کریں۔

پاکستان کے صدر پرویز مشرف اور ہندوستان کے وزیرِ اعظم اٹل بہاری واجپئی نے اسلام آباد میں ایک ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ امن کی کوششوں کو آگے بڑھایا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد