| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
مزید سفارتی عملے پر غور
ہندوستان نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنے سفارتی عملے کی تعداد سینتالیس سے بڑھا کر پچپن کرنا چاہتا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اسلام آباد میں عملہ بڑھانے کے جواب میں پاکستان کو دلی میں اپنے سفارتی عملے میں اضافہ کی اجازت دے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہندوستان نے اگلے ماہ پاکستان کے انڈس واٹر کمشن کے ایک وفد کے دورہ ہندوستان پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان نے ہندوستان سے درخواست کی تھی کہ اس کے اہلکاروں کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں واقع باگلیہار ڈیم کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حالیے اقدامات ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |