BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 24 December, 2003, 10:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فرانسیسی صحافیوں کی رہائی کا حکم
فرانسیسی صحافی
بین الاقوامی تنظیموں نے صحافیوں کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا تھا

پاکستان میں گرفتار ہونے والے دو فرانسیسی صحافیوں کو کراچی کی ایک عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ وہ سرکاری اجازت لیے بغیر افغان سرحد کے پاس سفر کر کر رہے تھے۔

انہیں کراچی سے سترہ دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ نے مارک ایپسٹین اور جین پال گِلوٹیو کو، جو فرانس کے جریدے لا ایکسپریس کے لیے کام کرتے ہیں، کہا ہے کہ وہ جرمانے کے طور پر سترہ سو پچاس ڈالر جمع کرائیں۔

ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ آج (بدھ کے روز) فرانسیسی صحافیوں کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

انہوں نے پیر کے روز پہلی مرتبہ اپنی ضمانتیں نامنظور ہونے کے بعد بھوک ہڑتال شروع کر دی تھی۔

فرانسیسی صحافیوں کے ساتھ گرفتار کیے جانے والے پاکستانی معاون خاور مہدی رضوی ابھی تک پولیس کی تحویل میں ہیں۔

صحافیوں کی گرفتاری پر بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں نے شدید تنقید تھی اور غیر مشروط طور پر ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد