BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 14 October, 2003, 12:42 GMT 16:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایل ایف او کے خلاف مظاہرہ
عمران خان اور محمود اچکزئی کا وکلاء سے خطاب
بار کے رہنماؤں کے علاوہ عمران خان اور محمود اچکزئی نے بھی شرکاء سے خطاب کیا

وکلاء کی مختلف تنظیموں نے ایل ایف او کے خلاف احتجاجی لانگ مارچ کے اختتام پر منگل کے روز سپریم کورٹ کے سامنے مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان بار کونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کئی دیگر وکلاء تنظیموں کے زیر اہتمام ایل ایف او کے خلاف لانگ مارچ گزشتہ روز لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ اسلام آباد پہنچا تھا۔

منگل کے روز شرکاء کا جلوس راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ سے شروع ہوا اوراسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ سے ہوتا ہوا ایوان جمہور پہنچا۔

جلوس میں تقریباً تین درجن کاریں اور دو کوچیں شامل تھیں۔ پولیس کی ایک بھاری جمیعت پہلے سے ہی پارلیمنٹ بلڈنگ کے سامنے موجود تھی جس نے احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کو سپریم کورٹ کی عمارت میں داخل نہ ہونے دیا۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء
احتجاجی مظاہرہ پرامن رہا

جلوس کے شرکاء ایوان جمہور پر جمع ہوگئے جہاں وکلاء تنظیموں کے رہنماؤں کے علاوہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کے صدر محمود خان اچکزئی نے ان سے خطاب کیا۔ بعد میں مظاہرے کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

سپریم کورٹ کی انتظامیہ کی طرف سے وکلاء کے نمائندوں کے سپریم کورٹ کے احاطے میں داخلے پر پابندی کے حکم کے پیش نظر عام خدشہ یہ تھا کہ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔

لیکن منگل کے روز ایسا نہیں ہوا کیونکہ وکلاء نے سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش نہیں کی۔

تاہم ایک وکیل کا پولیس والوں سے معمولی جھگڑا ہوا جسے بروقت رفع دفع کرا دیا گیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد