ویڈیو لنک کے ذریعے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی منظوری

،تصویر کا ذریعہbbc
- مصنف, سارہ حسن
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں قومی اقتصادی کونسل نے مالی سال 2016-2017 کے لیے 1675 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے۔
پیر کو ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔اس اجلاس کے بعد وزیراعظم وفاقی نے کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔
نواز شریف اس وقت لندن میں موجود ہیں جہاں منگل کو ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہو گی۔
٭ <link type="page"><caption> ’وزیرِاعظم وزرا اور سرکاری افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/05/160528_nawaz_gov_uk_atk" platform="highweb"/></link>
٭ <link type="page"><caption> نواز شریف علیل، آئندہ ہفتے لندن میں ہارٹ سرجری ہو گی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/pakistan/2016/05/160527_nawaz_heart_surgery_rwa" platform="highweb"/></link>
وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جلد وہ پاکستان آ کر سب سے ملاقات کریں۔ اجلاس میں شریک چاروں صوبوں کے وزرا اعلی نے وزیراعظم کی طبعیت کے بارے دریافت کیا اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نےکابینہ کے اجلاس میں بذریعہ ویڈیو لنک آئندہ مالی کے بجٹ ’مالیاتی بل 2016-2017 کی منظوری دی۔
یہ پہلی مرتبہ ہے جب قومی اسمبلی میں بجٹ کے اعلان سے تین دن قبل کابینہ بجٹ اجلاس کی منظوری دے رہی ہے۔ اس سے پہلے کابینہ کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے فوری بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ بجٹ کا اعلان کرتے ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس سے قبل بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نوازشریف دل کے آپریشن کے لیے لندن میں مقیم ہیں اور وہ لندن سے ہی امورِ مملکت بھی دیکھ رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP
خیال رہے کہ چند روز قبل ٹوئٹر پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اوپن ہارٹ سرجری منگل کو ہوگی جبکہ وہ ہسپتال میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔
یہ نواز شریف کا لندن کا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے قبل وہ گذشتہ ماہ بھی طبی معائنے کے سلسلے میں لندن گئے تھے۔
سرکاری طور پر تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف کی اوپن ہارٹ سرجری اور ان کی مکمل صحت یابی کے دوران امورِ حکومت کون چلائے گا؟







