سکیورٹی گارڈ کے ہاتھوں بچے کی ہلاکت

،تصویر کا ذریعہAFP
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پولیس کے مطابق ایک سکیورٹی گارڈ نے 11 سالہ بچے کو گولی مار دی۔
گذشتہ روز پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں پولیس نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے بچے نے چہرے پر ڈراؤنا ماسک پہن رکھا تھا اور اس نے گارڈ کو ڈرانے کی کوشش کی جس کے جواب میں گارڈ نے بچے پر گولی چلا دی۔
زخمی حالت میں بچے کو ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی سے بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق شہر میں ہزاروں نجی سکیورٹی گارڈز موجود ہیں تاہم انھیں کم تنخواہیں دی جاتیں ہیں اور ان کی تربیت کم ہوتی ہے۔
بچے کے اہلِ خانہ کی جانب سے واقعے پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔



