بلوچستان: ایرانی حدود میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAP
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے متصل ایرانی حدود میں فائرنگ کے ایک واقعے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایران سے متصل بلوچستان کے ضلع چاغی میں انتظامیہ کے ایک اہلکار نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
اہلکار کا کہنا تھا کہ ایرانی سرحدی حدود میں یہ افراد ایک گاڑی میں جا رہے تھے کہ ان پر ایرانی سیکورٹی فورسز نے بارڈر پلر نمبر 71 کی حدود میں فائرنگ کی۔
اہلکار نے بتایا کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں پانچ پاکستانی اور تین ایرانی شہری ہیں۔ اہلکار کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے منشیات کے سمگلر بتائے جاتے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی۔
ایران اور پاکستان کے سرحدی علاقے دشوارگزار راستوں پر مشتمل ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان سینکڑوں کلومیٹر طویل اس سرحدی پٹی کو منشیات کے سمگلر بھی استعمال کرتے ہیں۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں منشیات کی زیادہ تر پیدوار کو یورپی اور دیگر ممالک تک پہنچانے کے لیے سمگلر زیادہ تر اسی سرحدی روٹ کو استعمال کرتے ہیں۔
منشیات لے جاتے ہوئے کبھی کبھار دونوں ممالک کے سیکورٹی فورسز اور سمگلروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوتی ہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







