بلوچستان: جھڑپ میں ایف سی اہلکار سمیت پانچ ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں فرنٹیئر کور کی سرچ آپریشن کے دوران ایک جھڑپ میں چار عسکریت پسند اور ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔
فرنٹیئر کور بلوچستان کے مطابق یہ سرچ آپریشن ضلع خضدارکے علاقے مشکے سناڑی میں کیا گیا۔
حکام کے مطابق سرچ آپریشن اس علاقے میں ایک کالعدم تنظیم کے کیمپ کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران کیمپ میں موجود عسکریت پسندوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔
ایف سی کی جوابی فائرنگ سے چار عسکریت پسند بھی مارے گئے۔
ایف سی کے مطابق یہ کیمپ ایک کالعدم عسکریت پسند تنظیم کا تھا جس میں موجود لوگ مبینہ طور پر مختلف جرائم میں ملوث تھے۔
دوسری جانب کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر بلوچستان نے میڈیا کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بسیمہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک کمانڈر سمیت تنظیم کے تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔
ادھر ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے پھیلاوغ میں بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو اہے
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







