’نوبیل انعام کی تقریب میں مودی اور نواز ساتھ ہوں‘

،تصویر کا ذریعہGetty
بھارت کے کیلاش ستيارتھي کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام جیتنے والی پاکستان کی ملالہ یوسفزئی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ جب ان دونوں افراد کو ایوارڈ ملے تو بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اس پروگرام میں موجود ہوں۔
ملالہ یوسفزئی نے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کیلاش ستیارتھی صاحب سے بات کرتے ہوئے ان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کریں اور میں پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف سے درخواست کروں گی کہ وہ نوبیل انعام دیے جانے کے موقعے پر موجود ہوں۔‘
<link type="page"><caption> امن کا نوبیل انعام، ملالہ کے نام</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/10/141010_malala_wins_nobel_rk" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> گل مکئی سے ملالہ یوسفزئی تک</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2014/10/141010_malala_life_pics_gallery_ra" platform="highweb"/></link>
ملالہ نے کہا کہ ’میں رواداری اور تحمل پر یقین کرتی ہوں اور دونوں ہی ملکوں کی ترقی کے لیے یہ کافی اہم ہے کہ وہاں امن ہو اور دونوں کے رشتے اچھے ہوں۔ اسی طرح سے وہ ترقی کر پائیں گے۔‘
اس سے پہلے جمعہ کے دن میں نوبیل امن انعام دینے والی کمیٹی نے ستيارتھي اور ملالہ کو 2014 کا امن کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دینے کا اعلان کیا۔
ساتھ ہی، انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ بھارت اور پاکستان کو تعلیم اور ترقی کے میدان میں اہم اقدامات کرنے کی توفیق ملے گی۔
ملالہ نے کیلاش ستيارتھي کے ساتھ اپنا انعام اشتراک کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کیلاش ستيارتھي کے ساتھ پاک بھارت تعلقات میں بہتری لانے کے بارے میں بھی بات کی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
پاکستان کی وادئ سوات میں لڑکیوں کی تعلیم کی مہم چلانے کے لیے شدت پسندوں کی گولی کا نشانہ بنی ملالہ بتاتی ہیں کہ وہ کیلاش ستيارتھي کے کام سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ نوبیل امن انعام سے بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرنے کی ترغیب اور حوصلہ ملا ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ دنیا کا ایک ایک بچہ اسکول جائے۔
اپنے والد کے بارے میں بتاتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ وہ والد کی شكرگذار ہیں کہ انہوں نے خواب دیکھنے اور پرواز کرنے کی آزادی دی اور ان کے پر کاٹنے کی کوشش نہیں کی۔







