ڈیرہ اسماعیل خان میں بم دھماکے میں تین افراد ہلاک

،تصویر کا ذریعہAFP
خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں مڈی روڈ پر ایک بم دھماکے میں ایک مقامی رہنما فقیر جمشید سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ دھماکہ سڑک کے کنارے نصب خودساختہ بم کی مدد سے کیا گیا۔
فقیر جمشید نے 2013 کے انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن وہ دونوں میں ہار گئے تھے۔
حملے میں ان کا محافظ اور ڈرائیور بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔
بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق بظاہر فقیر جمشید کو نشانہ بنا کر ہلاک کیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
وزیرِ اعظم نواز شریف اور صدر ممنون حسین نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ تحصیل کلاچی میں ماضی میں بھی تشدد کی متعدد کارروائیاں ہوتی رہی ہیں۔
Skip سب سے زیادہ پڑھی جانے والی and continue reading
سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی







