’افغان سرحدی پولیس کی جانب سے 25 مارٹر فائر کیے گئے‘

ذرائع کے مطابق یہ مارٹر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے ترخوبی کیمپ سے فائر کیے گئے تھے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنذرائع کے مطابق یہ مارٹر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے ترخوبی کیمپ سے فائر کیے گئے تھے

پاکستان کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کے روز افغانستان کی جانب سے مارٹر پاکستان میں گرے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے پاکستان میں مارٹر فائر ہونے کا سلسلے ہفتہ کی صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا۔

مارٹر گرنے کا یہ سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق یہ مارٹر افغان سرحدی پولیس کی جانب سے ترخوبی کیمپ سے فائر کیے گئے تھے۔

پاکستانی عسکری ذرائر کے بقول تقریباً دو گھنٹوں میں پچیس مارٹر فائر کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق مارٹر سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغانستان سے اس واقعے کے بعد احتجاج کیا ہے۔