بلوچستان: ہرنائی سے کوئلے کے آٹھ کان کن اغوا

- مصنف, محمد کاظم
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کوئٹہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے کوئلے کے آٹھ کان کنوں کو اغوا کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مسلح افراد نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں واقع کوئلے کی ایک نجی کان سے آٹھ کان کنوں کو اغوا کیا۔
اغوا کیے جانے والے افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے شانگلا سے ہے۔
ابھی تک کسی تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
<link type="page"><caption> کان میں دھماکے سے اکیس کان کن ہلاک</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2011/03/110320_coal_mine_blast_zs.shtml" platform="highweb"/></link>
لیویز اور سکیورٹی اہلکاروں نے کان کنوں کے تلاش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
صوبہ بلوچستان میں کوئلے کی کان کنی سب سے بڑی صعنت ہے اور میں کام کرنے والے زیادہ تر افراد کا تعلق صوبہ خیبر پختونخوا سے ہے۔
بلوچستان میں کوئلے کی کانوں میں حادثات اکثر اوقات پیش آتے ہیں۔ اس کے علاوہ مسلح افراد کی جانب سے کان کنوں کو اغوا کرنے کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ ان میں سے متعدد کان کنوں کو حکومت کا جاسوس قرار دے کر مارا بھی جا چکا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
گزشتہ سال جولائی میں صوبے کے علاقے مچھ سے کوئلے کے آٹھ کان کنوں کو اغوا کیا گیا تھا اور اس واقعے سے چند روز پہلے ہی بلوچ لیبریش آرمی کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں کوئلہ کے سات کان کنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔







