چمن ریلوے سٹیشن پر دھماکہ، ایک ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں ریلوے سٹیشن پر دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔
کوئٹہ میں ہمارے نامہ نگار کے مطابق ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ داؤد خلجی کے بقول یہ دھماکہ چمن ریلوے سٹیشن کے ٹکٹ کاؤنٹر کے قریب ہوا۔
یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب کوئٹہ سے چمن جانے والی ریل گاڑی کی روانگی کا وقت ہو گیا تھا۔
داؤد خلجی نے مزید بتایا کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دو زخمیوں کی حالت نازک ہے جن کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔
چمن ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں دو افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چمن کے علاقے میں قلعہ عبداللہ میں بائیس تاریخ کو ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اگست کے وسط میں بولان میں بھی ریل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی ریل گاڑی جعفر ایکسپریس پر بولان کے علاقے میں راکٹ داغا گیا جس سے ٹرین کا انجن تباہ ہوگیا تھا۔
انجن کے تباہ ہونے کے بعد رکی ہوئی ریل گاڑی پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی جس سے دو مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔







