نگراں وفاقی کابینہ کا اعلان

پاکستان کے نگراں وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسو نے پندرہ رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا ہے۔ نگراں کابینہ کے سات وفاقی وزراء کا تعلق تعلق پنجاب سے، تین کا سندھ، تین کا بلوچستان اور دو کا خیبر پختونخوا سے ہے۔
وزراء کے محکموں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ پنجاب سے جن افراد کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ان میں ملک حبیب ، ڈاکٹر مشتاق خان، احمر بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزادہ احسن اشرف شیخ اور شہزادہ جمال شامل ہیں۔
سندھ سے جن افراد کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان میں مقبول رحمت اللہ، ڈاکٹر یونس سومرو اور سہیل وجاہت صدیقی شامل ہیں۔
بلوچستان سے جن افراد کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان میں اسد اللہ مندوخیل، میر حسن ڈومکی اور عبدالمالک کاسی شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا سے جن دو افراد کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ان میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور فیروز جمال شاہ کاکاخیل شامل ہیں۔



