ملالہ پر حملہ وحشیانہ ہے: سید علی گیلانی

آخری وقت اشاعت:  بدھ 10 اکتوبر 2012 ,‭ 12:04 GMT 17:04 PST
سید علی گیلانی

مسٹر گیلانی اس موقع پر بھارتی حکومت پر بھی تنقید کی

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے معروف علیٰحدگی پسند رہنما سید علی گیلانی نے چودہ سالہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسف زئی پر تحریک طالبان پاکستان کے حملے کو ’وحشیانہ اور اخلاق باختہ‘ قرار دیا ہے۔

بدھ کو اپنی کتاب ’ولر کنارے‘ کی رونمائی کے دوران انہوں نے اس حملہ کی مذمت کی اور کہا کہ ’یہ ان لوگوں کی حرکت ہے جو اسلام کو بدنام کرتے ہیں۔‘

انہوں نے ملالہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی اور تحریک طالبان پاکستان کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم افغانستان میں سرگرم طالبان کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ ناجائز قبضے کے خلاف جہاد کرتے ہیں۔ لیکن پاکستان کی تحریک طالبان اُسی ٹہنی کو توڑ رہی ہے جس پر وہ بیٹھی ہے۔ میں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر تحریک طالبان کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔‘

مسٹر گیلانی نے اسلام پھیلانے کی کوششوں میں جبر یا طاقت کےا ستعمال کو ناجائز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بندوق صرف جارحیت کے خلاف جائز ہے۔ اسلام پھیلانے یا کسی نظریہ کو دبانے کے لیے بندوق کا استعمال ناجائز ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ انسانیت سوز، اخلاق باختہ اور وحشیانہ سوچ کا عکاس ہے۔

"ہم افغانستان میں سرگرم طالبان کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ وہ ناجائز قبضہ کے خلاف جہاد کرتے ہیں۔ لیکن پاکستان کی تحریک طالبان اُسی ٹہنی کو توڑ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہے۔ میں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر تحریک طالبان کے اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔"

واضح رہے کہ سید علی گیلانی دو درجن سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ بدھ کو ان کی خود نوشت سوانح حیات ’ولرکنارے‘ کی دوسری جلد کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔

انہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران حکومت ہند پر الزام عائد کیا کہ وہ کشمیر کے تعلیمی اداروں کو سیاست زدہ کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا ’کشمیر یونیورسٹی کو تہذیبی جارحیت کا سامنا ہے اور اس میں ہمارے اپنے پروفیسر اور آفیسر حضرات کا کردار بھی ہے۔‘

مسٹر گیلانی نے مقامی حکمرانوں اور پروفیسروں کو خبردار کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کو نئی دلّی کی سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔

]]>