کراچی: ہلاکتیں، حالات کشیدہ

کراچی میں ایم کیو ایم کے صوبائی رکنِ اسمبلی رضا حیدر کی ہلاکت کے بعد شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پینتیس افراد ہلاک: تصاویر

کراچی میں حالات کشیدہ
،تصویر کا کیپشنپیر کی شام حکمران اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ صوبائی اسمبلی رضا حیدر کو محافظ سمیت گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ ہلاک ہونے والے رکن اسمبلی کے ورثا ہسپتال میں غم زدہ کھڑے ہیں
کراچی میں حالات کشیدہ
،تصویر کا کیپشنہلاکت کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور آتش زنی کے واقعات شروع ہو گئے جس کے بعد شہر میں افراتفری پھیل گئی اور دکانیں اور کاروبار بند ہوگیا۔ ریور روڈ سمیت مختلف علاقوں میں نصف درجن کے قریب منی بسوں اور ٹرکوں کو مشتعل افراد نے نذر آتش کردیا ہے
کراچی میں حالات کشیدہ
،تصویر کا کیپشنشہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں پینتیس افراد ہلاک اور سو سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں
کراچی میں حالات کشیدہ
،تصویر کا کیپشنمنگل کی صبح دس بجے تک جناح ہسپتال میں بارہ، سول ہسپتال میں گیارہ، عباسی شہید ہسپتال میں نو اور اورنگی قطر ہپستال میں تین لاشیں لائی گئی ہیں
کراچی میں حالات کشیدہ
،تصویر کا کیپشنہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ٹرانسپورٹرز، رکشہ ڈرائیورز اور مزدور شامل ہیں
کراچی میں حالات کشیدہ
،تصویر کا کیپشنکراچی میں تشدد کے واقعات میں زیادہ نقصان پبلک ٹرانپسوٹ کو پہنچا ہے، منگل کو شہر میں اسی جلی ہوئی منی بسیں نظر آ رہی تھیں
کراچی میں حالات کشیدہ
،تصویر کا کیپشنمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے منگل کو سوگ منایا جا رہا ہے، تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند ہیں، سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، لانڈھی میں ایک پیٹرول پمپ کو جلانے کے بعد مرکزی شہر کے تمام پیٹرول پمپ اور سی این جی سٹیشن بند کر دیے گئے ہیں، شہر میں ریجنرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے