گذشتہ ہفتے کے پاکستان کی تصویری جھلکیاں

کیپٹن صفدر کی گرفتاری اور رہائی سے لے کر کراچی دھماکے تک، گذشتہ ہفتے پاکستان میں پیش آنے والے چند واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں دھماکے کی نوعیت اور ساخت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا ہے۔
کورونا وائرس، حیدر آباد

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا کی دوسری لہر کا خدشہ موجود ہے اور گدشتہ ہفتے کے دوران نئے متاثرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ حیدر آباد سے بھیجی گئی اس تصویر میں ایک ڈاکٹر کووڈ 19 کی تشخیص کے لیے مریض کے نمونے حاصل کر رہا ہے۔
جزائر، سندھ
،تصویر کا کیپشنوفاقی حکومت کی نمائندگی کرنے والے اٹارنی جنرل آف پاکستان نے سندھ ہائی کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بنڈال اور ڈنگی جزائر سندھ کی ملکیت ہیں اور عدالت میں دائر درخواست پر فیصلے تک ان پر کسی نوعیت کی سرگرمی عمل میں نہیں لائی جائے گی۔
صفدر

،تصویر کا ذریعہPMLN

،تصویر کا کیپشنکراچی کی ایک مقامی عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت منظور کر کے انھیں رہا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
پاکستان۔ گیس
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں گیس کے باقی ذخائر کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ اگر ملک میں کوئی نئے بڑے ذخائر دریافت نہیں ہوتے تو آئندہ بارہ سے چودہ سال میں گیس ختم ہو جائے گی۔
علی عمران سید

،تصویر کا ذریعہCourtesy Geo News

،تصویر کا کیپشنسنیچر کی شب کراچی کے علاقے سچل سے لاپتہ ہونے والے نجی نیوز چینل 'جیو' سے منسلک صحافی علی عمران سنیچر کی شام اپنی والدہ کے گھر بخیریت پہنچ گئے ہیں۔ علی عمران وہی صحافی ہیں جنھوں نے کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو جاری کی تھی۔
مزدور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں فیکٹری میں کام کرتے ایک مزدور کو دیکھا جاسکتا ہے۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان نے ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے تاکہ مہنگائی پر قابو پایا جاسکے۔
حفیظ سینٹر گلبرگ

،تصویر کا ذریعہFAIZAN AHMED

،تصویر کا کیپشنلاہور میں واقع حفیظ سینٹر گلبرگ کی سب سے بڑی موبائل، کمپیوٹر اور جدید آلات کی مارکیٹ ہے جس میں گذشتہ اتوار کی صبح پانچ بجے آگ لگ گئی تھی۔ اس پر اسی روز قابو پا لیا گیا تھا تاہم لاکھوں روپے کا سامان ضائع ہوا۔
سمندری

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن32 سالہ محمد اکرم کے دونوں بازو نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود وہ سنوکر کے شوقین ہیں اور سمندری کے ایک مقامی کلب میں اپنے منفرد ہنر کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
قائد اعظم ٹرافی

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز رواں اتوار سے ہو رہا ہے۔ ایونٹ سے قبل تصاویر کے لیے تمام کپتان ٹرافی کے ساتھ کراچی کے مزارِ قائد پر موجود ہیں۔