لاہور کے حفیظ سینٹر میں آتشزدگی کے مناظر

عمارت میں موجود پچیس سے زائد فراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد بتایا کہ ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد سیکورٹی گارڈز کی تھی۔

لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنحفیظ سینٹر گلبرگ لاہور میں واقع لاہور کی سب سے بڑی موبائل، کمپیوٹر اور جدید آلات کی مارکیٹ ہے جس میں اتوار کی صبح پانچ بجے آگ لگ گئی تھی
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنعمارت میں موجود پچیس سے زائد فراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان فاروق احمد بتایا کہ ان افراد میں سب سے زیادہ تعداد سیکورٹی گارڈز کی تھی۔
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشندوسری منزل پر لگی آگ چوتھی منزل تک پھیل گئی تاہم اسے فائر فائٹرز مخصوص حصوں تک محدود کرنے میں کامیابی ہوگئے تھے
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنلگاتار نو گھنٹے سے زیادہ، آگ بھجانے والا عملہ ہمت و بہادری اور حوصلے سے اس آگ سےلڑتا رہا
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنحفیظ سینٹر میں دھوئیں کے گہرے بادلوں میں لپٹا، روشنی پھیلانے والا فانوس اپنی جگہ پر موجود ہے۔
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنریسکیو حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ابتدائی سروے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بجلی کی تاروں کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنعمارت کے محفوظ رہنے والے حصے میں دوکان مالکان اپنا قیمتی سامان بچانے کی جہدوجہد میں لگے ہیں۔
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنمقامی میڈیا کے مطابق شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 33 گاڑیاں اور 60 سے زائد رضاکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنکئی تاجروں نے آگ کے باوجود عمارت میں داخل ہو کر اپنی دکانوں سے سامان نکالنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ریسکیو حکام کو مشکلات ہوئیں
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشنایک مقامی بجی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
لاہور حفیظ سینٹر آتشزدگی

،تصویر کا ذریعہFaizan Ahmed

،تصویر کا کیپشناس کے علاوہ صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد آگ سے متاثرہ عمارت پر امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے بھی گئیں