گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے میں پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

پولیو، مہم

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنہفتے کی شروعات ہوتی ہے پاکستان میں پیر کے روز سے پولیو کے خلاف حفاظتی قطرے پلانے کی مہم سے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب چار ماہ قبل پولیو مہم کو روک دیا گیا تھا۔ اس کا مقصد اُن بچوں کو اس بیماری سے بچانے کی کوشش کرنا ہے جو پولیو کے قطرے نہ ملنے کی صورت میں زندگی بھر کے لیے معذور ہو سکتے ہیں
کراچی بارش

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں حالیہ مون سون کی بارش کے باعث کراچی کے نشیبی علاقوں سمیت شہر بھر کی شاہراؤں پر پانی بھر گیا۔ حکومت سندھ نے عوام کی پریشانی دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں ہر نکاسی آب کی یقین دہانی کروائی جبکہ شہر کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا۔
صوبہ خیبرپختونخوا کی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی مقامات پر موجود سیاحوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے

،تصویر کا ذریعہSaukat Salar

،تصویر کا کیپشنصوبہ خیبرپختونخوا کی گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیاحتی مقامات پر موجود سیاحوں کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر علاقہ چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے
مطیع اللہ جان

،تصویر کا ذریعہAyzaz Syed

،تصویر کا کیپشنمنگل کی صبح مطیع اللہ جان کو اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی سکس میں ان کی اہلیہ کے سکول کے باہر سے چند مسلح افراد نے اغوا کیا تھا تاہم اغوا کے 12 گھنٹے بعد وہ اپنے گھر واپس پہنچ گئے۔ سوشل اور روایتی میڈیا پر ان کے اغوا ہونے کے بعد متعدد صحافی اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے ان کی رہائی کا پر زور مطالبہ کیا گیا۔
چاند

،تصویر کا ذریعہFAWAD CHAUDHRY/ TWITTER

،تصویر کا کیپشنمنگل 22 جولائی کو پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی نے ذوالحج کا چاند دیکھنے کے لیے طلب کیے گئے اجلاس میں چاند نظر نہ آنے کا بتاتے ہوئے عید الاضحیٰ یکم اگست کو منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد پاکستان کے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چاند کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے عید اور چاند کے حوالے سے ایک بحث کا آغاز کیا تھا۔
پب جی

،تصویر کا ذریعہPUBG

،تصویر کا کیپشناسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے رواں ماہ ویڈیو گیم ’پب جی‘ یعنی ’پلیئر ان نونز بیٹل گراونڈز‘ پر لگائی گئی پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے یہ فیصلہ پاکستان میں پب جی گیم کو کنٹرول کرنے والی کمپنی کی درخواست پر سنایا۔ خیال رہے کہ یکم جولائی کو پی ٹی اے نے عارضی طور پر ویڈیو گیم پب جی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔
بحریہ

،تصویر کا ذریعہSocial Media

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے جمعرات کو راول ڈیم کے کنارے پاکستان بحریہ کی جانب مبینہ طور پر غیرقانونی طور پر تعمیر کیے گئے نیوی سیلنگ کلب کو سیل کرنے کا حکم دیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نیوی راول ڈیم کے کنارے ’پاکستان نیوی سیلنگ کلب‘ کی تعمیر کر رہی ہے جسے رواں ماہ وفاقی ترقیاتی ادارے نے ’غیرقانونی‘ قرار دیا تھا تاہم پاکستان بحریہ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جس جگہ یہ تعمیرات ہو رہی ہیں وہ جگہ پاکستان بحریہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے الاٹ کی تھی۔