گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے مختلف واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کراچی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنگذشتہ ہفتے پاکستان میں گرمی کی لہر یعنی ہیٹ ویو کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ’ہیٹ ویو‘ گذشتہ کچھ برسوں سے ایک معمول بن چکی ہے
ٹرین حادثہ

،تصویر کا ذریعہPunjab Government

،تصویر کا کیپشنریلوے ترجمان کے مطابق سکھ یاتریوں کو لے جانے والی گاڑی کا ٹرین سے حادثہ فاروق آباد اور بحالی ریلوے سٹیشن کے درمیان بغیر پھاٹک والی ریلوے کراسنگ پر پیش آیا
پب جی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے عارضی طور پر ویڈیو گیم ’پب جی‘ یعنی ’پلیئر ان نون بیٹل گراونڈ‘ پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کے بیان میں کہا گیا کہ عوام سے موصول ہونے والی شکایات میں کہا گیا ہے کہ ’یہ گیم لت کا باعث، وقت کا ضیاع ہے اور اس سے بچوں کی جسمانی اور دماغی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں
کورونا وائرس
،تصویر کا کیپشنپاکستان میں کورونا وائرس کے یش نظر عائد پابندیوں میں نرمی لا کر وفاقی حکومت نے ایرانی سرحد کو مزید چار مقامات سے گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے کھولنے کے احکامات جاری کیے ہیں، نوتٰفیکیشن کے مطابق ان مقامات سے سرحد صرف ایکسپورٹ اور امپورٹ کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ہفتے بھر صبح سے شام تک کھلی رہے گی تاہم یہ اجازت کورونا سے متعلق ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد سے مشروط ہے
مندر
،تصویر کا کیپشنوفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ہندو مندر پر کام شروع ہونے کے چند روز بعد ہی اس پراجیکٹ پر کام روک دیا گیا ہے۔ سنہ2017 میں مقامی ہندو کونسل کو یہ جگہ مختص کی گئی تھی تاہم تعمیر اس لیے شروع نہیں ہو سکی تھی کیونکہ ہندو برادری کے پاس اس کے لیے وسائل موجود نہیں تھے۔ اب وزیراعظم نے تعمیر کے پہلے مرحلے کے لیے دس کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔
سکھ یاتری

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناکستان میں صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے نزدیک مسافر ٹرین اور بس کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں سے 21 کا تعلق پشاور کی سکھ برادری سے تھا