گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

گذشتہ ہفتے پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے پیدا صورتحال سے لے کر کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات سمیت پیش آنے والے اہم واقعات کی تصویری جھلکیاں۔

کوئٹہ، ہلاکت

،تصویر کا ذریعہJAMAL TARAKAI

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مشتعل ہجوم کے تین نوجوانوں پر تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد سنیچر کو حکام نے پانچ پولیس اہلکاروں کو غفلت برتنے پر معطل کیا جبکہ متعدد افراد کی گرفتاری ہوئی ہے۔ یہ واقعہ جمعے کی شب ہزارہ ٹاﺅن میں پیش آیا تھا۔ اس حوالے سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کیا گیا۔
شہزاد اکبر

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خلاف دائر ہونے والے صدارتی ریفرنس میں ایک جواب سپریم کورٹ میں جمع کروایا ہے جس میں احتساب سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر کی اثاثہ جات ریکوری یونٹ کی بطور سربراہ تقرری، ان کی شہریت اور اثاثوں سے متعلق سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’شہزاد اکبر کی شہریت کیا ہے، کیا وہ پاکستانی ہیں یا غیر ملکی۔‘
کراچی طیارہ حادثہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں وفاقی وزیرِ ہوا بازی نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ کراچی میں رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کی عبوری تحقیقاتی رپورٹ 22 جون کو پارلیمنٹ پیش کر کے حقائق سے عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ گذشتہ جمعے کو قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کا ایک ایئر بس اے 320 طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔
پاکستان، ایئر پورٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی وفاقی حکومت نے جمعے کو یہ فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد اب بین الاقوامی فضائی آپریشنز کو بحال کیا جا رہا ہے۔ ملک میں کووڈ 19 کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 69 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 1483 اموات پیش آئی ہیں۔ ملک میں بتدریج کاروباری سرگرمیاں بحال کی جا رہی ہیں۔
ٹڈی دل
،تصویر کا کیپشنبلوچستان میں ٹڈی دل کے حملے کی وجہ سے معاشی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق ٹڈی دل اس وقت بلوچستان کے 33 میں سے 30 اضلاع میں موجود ہے۔
عظمیٰ خان

،تصویر کا ذریعہTwitter/@uzmaaaK

،تصویر کا کیپشنلاہور کی ایک عدالت نے معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض کی دو بیٹیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ پولیس نے اداکارہ و ماڈل عظمیٰ خان کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کے وارنٹ گرفتاری کے حصول کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ پاکستان میں گذشتہ چند دن سے کچھ ویڈیوز زیر گردش ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تین خواتین مسلح محافظوں کے ہمراہ اداکارہ ’عظمیٰ خان کے گھر‘ داخل ہوتی ہیں اور انھیں اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی جاتی ہے۔
وقار یونس

،تصویر کا ذریعہWaqar Younis

،تصویر کا کیپشنپاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ گذشتہ روز ہیک ہوگیا تھا جس کے بعد ہیکر نے ان کے اکاؤنٹ سے ایک نازیبا ٹویٹ لائک کی تھی۔